بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس عارضی معطل

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل رہے گی جبکہ شہری علاقوں میں یہ سہولت جاری رہے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل رہے گی جبکہ شہری علاقوں میں یہ سہولت جاری رہے گی۔

یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی غرض سے لیا گیا ہے، تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے بیان کے مطابق شہری علاقے اس معطلی سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہاں موبائل ڈیٹا سروس معمول کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں