اقوام متحدہ نے اسلام آباد کے خود کش حملے کی مذمت کی اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہوا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اسلام آباد میں ہونے والے اس خود کش حملے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
امریکا اور چین کے سفارتخانوں نے بھی اس دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ یہ حملہ اسلام آباد کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کی جانب سے کیا گیا تھا۔












