موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت: مریم نواز

مریم نواز نے کاپ 30 کانفرنس میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پنجاب حکومت جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برازیل میں کاپ 30 کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اور بھٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ کیے بغیر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ممکن نہیں اور اس کے لیے ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور الیکٹرک وہیکلز کا فروغ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے، کیونکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں