پنجاب کے شہروں میں شدید فضائی آلودگی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ 517 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر، جبکہ لاہور 394 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 759 ریکارڈ کیا گیا، برکی روڈ پر 661 اور ایف سی کالج کے اطراف میں 611 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا ہے۔
ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔











