پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ، فی تولہ 429,862 روپے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ، فی تولہ 429,862 روپے تک پہنچ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 337 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے مقرر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 74 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 75 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

صرافہ ڈیلرز نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قدر، غیر یقینی معاشی حالات اور عالمی طلب میں اضافے نے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھا ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں