کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن کی کمی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس میں بہتری اور کرپشن کی کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ انہوں نے کیش لیس معیشت کے اہداف کو معینہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، جہاں شرکاء کو حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کے اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھائی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا اور ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھنے کے لیے اقدامات کو ترجیح دی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ رمضان المبارک میں پہلی بار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے بھیجی گئیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز کی ادائیگی راست ‘کیو آر’ کوڈز کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس سے اربوں روپے کے بلز کی ادائیگی ڈیجیٹل نظام سے ممکن ہوئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شرکا کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کے لیے موبائل ایپلی کیشن کو راست کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے اور ادائیگیاں اسی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ نئے کاروبار کھولنے کے لیے لائسنس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں