اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں جاری کر دیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔\n\nجوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت کے دوران سردار تنویر کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔\n\nعدالت نے حکم دیا کہ سردار تنویر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، جبکہ کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔\n\nیاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔











