اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی جس میں وکیل یاور گردیزی درخواست گزار جبکہ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ارشد خان پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام متاثر ہو رہا ہے اور پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر معاملات میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ عدالتوں کی جانب سے مسلسل فیصلے معطل کیے جا رہے ہیں اور 2021 سے قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر قانون سازی کی وجہ سے ہوئی ہے، جبکہ پارلیمنٹ ترمیمات اور قانون سازی میں مصروف ہے۔ جسٹس کیانی نے کہا کہ ہر غلط کام کا دفاع نہیں کیا جا سکتا اور پارلیمنٹ کو قانون تبدیل کرنے کا اختیار ہے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں ترامیم سے پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ جسٹس کیانی نے استفسار کیا کہ بلدیاتی الیکشن کا شیڈول کب دیا جائے گا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ ایک عہدیدار دو عہدے سنبھال رہا ہے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں