حکومت کو آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت کی ضرورت

حکومت کو آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں، حکومتی اتحاد کے پاس دونوں ایوانوں میں اکثریت کی حمایت موجود ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں۔

سینیٹ کے 96 رکنی ایوان میں حکومتی اتحاد کے پاس پیپلز پارٹی کے 26 اور مسلم لیگ ن کے 21 ووٹوں سمیت مجموعی طور پر 65 ارکان کی حمایت ہے۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق اور 6 آزاد ارکان بھی حکومت کے حامی ہیں۔ اپوزیشن میں تحریک انصاف کے 22، جے یو آئی کے 7، اور دیگر اتحادی شامل ہیں، جن کی مجموعی تعداد 31 ہے۔

قومی اسمبلی میں 336 اراکین کے ایوان میں 10 نشستیں خالی ہیں، جس کی وجہ سے ایوان کی موجودہ تعداد 326 ہے۔ آئینی ترمیم کے لیے 224 اراکین کی حمایت ضروری ہے۔ حکومتی اتحاد کو پیپلز پارٹی سمیت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جبکہ مسلم لیگ ن 125 اراکین کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔ اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے، جس میں جے یو آئی ف کے 10 اراکین شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں