کراچی میں نشے میں دھت ڈرائیور کی گاڑی سے دو افراد جاں بحق

کراچی میں نشے میں دھت ڈرائیور کی گاڑی سے دو افراد جاں بحق، چار زخمی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نشے میں دھت ڈرائیور نے کلفٹن کے علاقے میں فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ پیر کی صبح عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب پیش آیا جب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم اور شبیر احمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مدثر، شکیل، طاہر علی اور احد شامل ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن نے بتایا کہ گاڑی کی رفتار بہت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ گاڑی میں سوار افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کیے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں