اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت کہا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام متاثر ہو رہا ہے، پراپرٹی ٹیکس نہیں لگ سکتا اور کام ٹھیک نہیں ہو رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2021 سے قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر قانون سازی کی وجہ سے ہوئی۔ جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ 27 ویں آئینی ترمیم میں مصروف ہے، اور مزید ترمیم مشکل ہے۔

جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ غلط قانون بنتے ہیں تو انہیں صفر پر واپس لانا ہوتا ہے۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق ترامیم میں پیچیدگیاں بتائیں۔

درخواست گزار محمد اجلال کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، جبکہ وکیل یاور گردیزی عدالت میں پیش ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں