اسپیکر ایاز صادق نے آرٹیکل 248 کے استثنیٰ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور استثنیٰ کی ضرورت نہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ لینے سے انکار کر دیا۔
کمیٹی میں صدر، وزیراعظم اور دیگر عہدیداروں کو استثنیٰ کی تجویز دی گئی، جس میں چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے بھی استثنیٰ شامل تھا۔ یہ تجویز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک نے پیش کی۔
محمود بشیر ورک نے کہا کہ گورنرز کو آرٹیکل 4 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، تو اسپیکر اور چیئرمین کو بھی استثنیٰ ملنا چاہیے۔ کمیٹی کے اراکین نے اس تجویز سے اتفاق کیا، لیکن سردار ایاز صادق نے اس کی مخالفت کی۔
سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور انہیں بطور اسپیکر یا بعد میں کسی صورت استثنیٰ نہیں چاہیے۔











