سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، حکومت کو آئینی ترمیم میں مشکلات

سینیٹر عرفان صدیقی وینٹی لیٹر پر، آئینی ترمیم میں حکومت کو مشکلات کا سامنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ عرفان صدیقی گزشتہ چند روز سے علیل تھے، مگر ان کی طبیعت کی اچانک بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش کی جائے گی، لیکن سینیٹر عرفان صدیقی کی ناساز طبیعت کے باعث ممکن ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 64 اراکین کی تعداد موجود ہے اور وہ دو تہائی اکثریت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں نے سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں