حکومت نے جولائی تا ستمبر میں 110 ارب کی اضافی لیوی وصول کی

حکومت نے جولائی تا ستمبر 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی جمع کی، جبکہ مجموعی حکومتی آمدنی اور اخراجات میں نمایاں فرق رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے جولائی سے ستمبر کے دوران عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول کر لی۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق اس مالی سال لیوی کی مد میں کل 371 ارب روپے موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 261 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے، جو کہ 42.12 فیصد زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق 1.6 فیصد بلحاظ جی ڈی پی بجٹ سرپلس رہا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس بلحاظ جی ڈی پی 2.7 فیصد ریکارڈ ہوا۔ قرضوں کی سود ادائیگیوں پر 1,377 ارب اور دفاع پر 447 ارب خرچ کیے گئے۔

جولائی سے ستمبر کے دوران حکومتی آمدن 6,200 ارب اور اخراجات 4,080 ارب روپے رہے۔ اس عرصے میں 2,119 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور مرکزی بینک کا منافع 2,428 ارب روپے رہا۔

کاربن لیوی کی مد میں 10 ارب اور ای وی ایڈاپشن لیوی کی مد میں 3 ارب جمع کیے گئے۔ پنشنز پر 249 ارب روپے خرچ ہوئے، جبکہ سول حکومتی اخراجات 161 ارب اور سبسڈیز کی مد میں 119 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے مقامی سطح پر 1,176 ارب روپے خرچ کیے گئے، جبکہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 1,775 ارب روپے منتقل کیے گئے۔ پنجاب کو 882 ارب، سندھ کو 441 ارب، کے پی کو 287 ارب اور بلوچستان کو 164 ارب روپے منتقل ہوئے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران چاروں صوبوں نے بجٹ سرپلس دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں