کراچی میں ای چالان جرمانے پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے 25 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل، منصف جان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں بلکہ موٹر وہیکل ترمیم ایکٹ سیکشن 121 اے کے تحت ٹریفک مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے۔

وکیل نے دعویٰ کیا کہ ای چالان اور جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جبکہ شہر کی سڑکوں کی حالت خراب اور ٹریفک سائن واضح نہیں ہیں۔ کمرشل بسوں پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کاروبار کی کمر توڑ دے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کا نظام درست اقدام ہے لیکن جرمانوں کی رقم غیر منصفانہ اور ناقابل برداشت ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں