طلال چودھری نے کہا کہ 27ویں ترمیم کسی دھمکی سے نہیں رکے گی اور کمیٹی میں اتفاق رائے ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کسی دھونس یا دھمکی کے باعث منظوری سے نہیں رکے گی۔
طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ کمیٹی میں بہت سے امور پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور کوشش ہے کہ تمام چیزیں متفقہ طور پر سامنے آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے 27ویں ترمیم پر مشاورت جاری ہے، پارلیمنٹ کا حصہ بن کر رہنا ضروری ہے، اس سے دور جانے کا مطلب سیاست سے مائنس ہونا ہے۔











