بلوچستان میں ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی

بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد، خواتین اور بچوں کو استثنیٰ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اور بچوں کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے، جبکہ عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر اور ماسک کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید برآں، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے، ہتھیاروں کے استعمال و نمائش، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں، ریلیوں، دھماکا خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس، لیویز اور ایف سی کو حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔ یہ پابندیاں 30 نومبر 2025ء تک نافذ العمل رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں