فضل الرحمان دبئی و بنگلا دیش کے سفر پر، آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کراچی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے اور وہاں سے بنگلا دیش جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان بنگلا دیش میں منعقدہ عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں دنیا بھر کے علماء و مشائخ کو مدعو کیا گیا ہے۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 26 ویں ترمیم سے نکالے گئے نکات کو 27 ویں ترمیم میں شامل کر کے عہد شکنی کی ہے۔











