سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کا معاہدہ طے پا گیا

سعودی عرب اور پاکستان نے حج 2026 کے انتظامات کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے، پاکستانی حجاج کو اعلیٰ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

جدہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب اور پاکستان نے حج 2026 کے انتظامات کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمان نے جدہ میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹرز حج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ وفاقی سیکرٹری نے سعودی حکومت کی مہمان نوازی اور سہولیات کی تعریف کی۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزارتِ مذہبی امور سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں