پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
ہانگ کانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواجہ نافع کی 14 گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ اوپنر خواجہ نافع نے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں چھکے اور چوکے شامل تھے۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کی لیکن مقررہ اوورز میں 120 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی۔











