ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی، صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
[اسلام آباد]: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ اس فیصلے کا فائدہ کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین کو پہنچے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اس کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں