ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا اختتام

ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، مختلف ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ننکانہ صاحب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، جس کے موقع پر ننکانہ صاحب میں عام تعطیل رہی۔

مرکزی تقریب کے اختتام پر نگر کیرتن جلوس گوردوارہ جنم استھان سے شروع ہو کر سات گوردواروں سے ہوتا ہوا گوردوارہ کیارہ صاحب پر اختتام پذیر ہوا۔

تقریبات میں بھارت، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، امریکہ سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں۔ اختتامی رات کو بھوگ کی رسم کے ساتھ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا اور گوردواروں کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ بابا گرونانک نے یکجہتی و بھائی چارے کا پیغام دیا۔ کرتارپور راہداری پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں