کراچی سے اغوا شدہ 2 نوجوان بلوچستان سے بازیاب

کراچی پولیس نے 43 روز بعد بلوچستان سے اغوا شدہ 2 نوجوانوں کو بازیاب کرایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے 43 روز قبل اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے تیکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں عامر ولد حاجی اورنگزیب اور شاہ زیب ولد عنایت اللہ کو ان کی گاڑی سمیت بازیاب کرایا گیا۔ یہ دونوں نوجوان 23 ستمبر کو گارڈن چڑیا گھر کے قریب سے اغوا ہوئے تھے اور اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے لیے 3 ارب روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی آصف رضا بلوچ نے بتایا کہ مغوی نوجوانوں کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج تھا، جس کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو سونپی گئی۔ ان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے بلوچستان میں چھاپہ مار کر دونوں نوجوانوں کو بازیاب کرایا۔

اغوا میں ملوث افراد تاحال مفرور ہیں اور ان کا تعاقب جاری ہے۔ مغویوں کی بازیابی پر مدعی مقدمہ اور مغویوں نے ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں